35.5 C
Islamabad

افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی نے ہمارے صبر کو آزمایا ہے ۔دفتر خارجہ

اسلام آباد: 

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہےکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے تسلسل نے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے لہٰذا پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے، ہزاروں پاکستانی شہری دہشتگردی کے باعث جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے منصوبہ بندی، مالی معاونت اور سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا سامنا ہے، کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے حملوں پر خاموش نہیں رہ سکتی۔افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے تسلسل نے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے، پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، اسی تسلسل میں پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور پاکستان افغانستان سے یقین دہانی چاہتا ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔طاہر اندرابی نےمزید کہا کہ پاکستان افغانستان کےساتھ مسائل کےحل کےلیے مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے کیونکہ پاکستان اور افغانستان کے عوام مذہب، تاریخ، ثقافت اور لسانی روابط میں گہری وابستگی رکھتے ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین