وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردہ دستاویزات سے انکشاف ہوا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے مختص ایک ہزار ارب روپے میں سے اب تک محض 528 ارب روپے ہی خرچ کیے جا سکے ہیں، جبکہ ادھورے منصوبوں کی لاگت 10 ٹریلین تک پہنچ چکی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے وسائل کا تناسب مسلسل کم ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاری کا حجم جی ڈی پی کے 2.6 فیصد سے گر کر محض 0.6 فیصد تک محدود ہو گیا ہے۔
