35.5 C
Islamabad

لبنان پر حملے بند نہ کرنے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی

امریکی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیر معمولی کشیدگی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید برہمی اور سخت الفاظ کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔کے مطابق گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں حملے جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور انہیں انتہائی جذباتی انداز میں پاگل اور ناشکرا جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران ماحول کئی بار انتہائی تلخ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اس سخت ردعمل کا پس منظر لبنان میں جاری کشیدگی اور ایران کی جانب سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی نئی سفارتی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں واشنگٹن کو خدشہ تھا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین