38.2 C
Islamabad

ایران کا امریکا کے ائیر بیس پر جوابی حملے کا دعوٰی

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی صبح امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ یہ کارروائی اس حملے کے جواب میں کی گئی ہے جسے ایران نے بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملہ قرار دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 50 منٹ پر امریکی ائیر بیس کو ہدف بنایا گیا۔اگرچہ پاسدارانِ انقلاب نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کس امریکی اڈے پر کیا گیا، تاہم کویت نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح اس کی جانب میزائل اور ڈرونز داغے گئے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر ان کے بقول جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو اس کا جواب زیادہ فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری جارح فریق پر عائد ہوگی۔اُدھر کویتی فوج کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا ہے کہ کویت کا فضائی دفاع کا نظام اس وقت دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین