30.8 C
Islamabad

کوہسار یونیورسٹی مری کے گولڈ میڈلسٹس کے اعزاز میں تقریب بانی صداقت علی عباسی کو زبردست خراج تحسین

اسلام آباد (وقائع نگار) کوہسار یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔کوہسار یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹس کو شاندار کارکردگی پر اساس انٹرنیشنل سکول بہارہ کہو کی طرف سے اعزازی شیلڈز اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایم این اے و بانی کوہسار یونیورسٹی مری صداقت علی عباسی نے اپنی تقریر میں کوہسار یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو کوہسار کے ستارے قرار دیتے ہوئے انکی خوب حوصلہ افزائی کی اور اس موقع پر کوہسار یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے کی جانے والی عظیم جہدوجہد کو نا صرف اپنے خواب کی تکمیل کہا بلکہ اس جہدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے والے ٹیم کی بھی خوب حوصلہ افزائی کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے شرکاء نے بانی کوہسار یونیورسٹی صداقت علی عباسی کی طرف سے کوہسار یونیورسٹی کا عظیم تحفہ دینے پر انکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے خطہ کوہسار و گلیات میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین