31.5 C
Islamabad

امریکہ کی اسرائیل،قطر،کویت اور امارات کو 8.6ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کو مجموعی طور پر 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید اسلحے اور دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خطے میں دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا بتایا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو اڑھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اسرائیل کو بھی 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی۔قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل جبکہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن بیچنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔امریکی حکام کے مطابق اس پیکج میں جدید دفاعی سازوسامان، نگرانی کے نظام، اور جدید فوجی ٹیکنالوجی شامل ہے، جس کا مقصد اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ اور خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کر رہا

مزیداسی طرح کی
Related

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

ایمان مزاری مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد()اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور...

تازہ ترین