اوٹاوا
گرل فرینڈ کی معلومات نکالنا مہنگا پڑ گیا، کینیڈین پولیس افسر کو سزا کا سامنا کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں محکمہ پولیس کے ایک افسر کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور دیگر خواتین کی ذاتی معلومات غیر مجاز طور پر حاصل کرنے پر تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سرکاری تحقیقات کے مطابق افسر نے تقریباً 14 ماہ کے دوران درجنوں بار پولیس اور ٹرانسپورٹیشن ڈیٹا بیسز تک رسائی حاصل کی، جن میں اس کی سابقہ گرل فرینڈ، ذاتی جان پہچان رکھنے والی خواتین اور وہ افراد بھی شامل تھے جن سے وہ روزمرہ زندگی میں ملا، جیسے جم میں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام سرچز ذاتی مقاصد کے لیے کی گئیں، جو کہ قوانین اور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
افسر نے متعدد الزامات کا اعتراف بھی کیا، جبکہ حکام کے مطابق اس کے اقدامات نے عوامی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔انکوائری مکمل ہونے کے بعد افسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کے بجائے محدود مدت کے لیے تنزلی کی سزا دی گئی ہے۔اوٹاوا کے محکمہ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے
