29.4 C
Islamabad

سی ڈی اے میں تبادلے سردار خان زمری ڈائریکٹر جنرل واٹر تعینات شہریوں کا چیئرمین کا شکریہ

اسلام آباد 

وفاقی ترقیاتی ادارے میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے او ایس ڈی بنائے گئے 19 افسران کو بحال کردیا ان افسران میں گریڈ 19 کے سردار خان ذمری کو ڈائریکٹر جنرل واٹر بحال کیا گیا ہے سردار خان ذمری کی بحالی پر تاجر برادری عوامی حلقوں نے چئیرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ہے کیوں اس افسر کی عوام الناس کے لئے سروسز کو بہت پسند کیا جارہا ہے علاوہ ازیں

چیئرمین سی ڈی اے نے گریڈ انیس کے وسیم صابر کو ڈائریکٹر جنرل ای این ڈی ایم، حبیب اللہ شیخ کو ڈی جی انفراسٹرکچر، سردار خان زمرد کو ڈی جی واٹر اسلام آباد، رانا طارق کو ڈپٹی ڈی جی میٹرو بس سروس، عبدالفتح ماکو کو ڈائریکٹر پی ایم ہاؤس، ڈاکٹر عمر صغیر کو ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز، اعجازاحسن، عمار ادریس، عابد فاروق، کاشف انور، علی اصغر، ناصر عباس، عارف علی اور ثنا اللہ کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین