29.4 C
Islamabad

37 ہزار ڈالرزفراڈ کیس، نواز اور شہباز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے ‏نواز شریف اور شہباز شریف نامی دو شہریوں کی 37 ہزار ڈالر کرپٹو کرنسی فراڈ کے مقدمے میں‌ عبوری ضمانت منظور کر لی ہے-نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں‌ درج کیے گئے مقدمے کے مطابق تحصیل فورٹ عباس اور ضلع بہاولنگر کے رہائشی محمد نواز شریف ولد محمد شریف اور محمد شہباز شریف ولد محمد شریف کے خلاف شکایت سنہ 2024 میں‌ سامنے آئی تھی جس کی انکوائری کی گئی اور بعد ازاں ایف آئی آر کاٹی گئی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین