31.6 C
Islamabad

ایران نے امن معاہدے کے لیئے اپنی تحریری شرائط پاکستان کے حوالے کردیں ۔ایرانی میڈیا

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دورہ اسلام آباد کے دوران امریکا کے لیے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں۔

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے ایران کی پیش کردہ تحریری شرائط میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی سرخ لکیریں واضح طور پر بیان کی ہیں۔ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے نئےضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پربات کی۔خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روس روانہ ہوگئے۔ عباس عراقچی نےمختصر دورے میں پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 مرتبہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے مسقط کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے عمان کے سلطان سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے سعودی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی

مزیداسی طرح کی
Related

ایران حملوں کا نشانہ بننے والی سعودی ریفائنری نے دوبارہ کام شروع کردیا

ایرانی حملوں میں متاثر ہونیوالی سعودی آئل ریفائنری نے...

امریکہ ایران جنگ پر 25 ارب ڈالر خرچ کر چکا پینٹاگون

ایران جنگ پر امریکا اب تک 25 ارب ڈالر...

روسی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون ایران کے جوہری پروگرام پر ثالثی کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

تازہ ترین