36.6 C
Islamabad

امریکہ نے پابندیوں کا شکار ایرانی بحری جہاز واپس بھیج دیا

امریکی بحریہ نے پابندیوں کا شکار ایرانی بحری جہاز کو واپس ایران بھیج دیا امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے ہفتے کے روز بحیرہ عرب میں ایران سے آنے والے ایک پابندیوں کے شکار تجارتی جہاز کو روک لیا۔بیان کے مطابق ایم وی سیون ان 19 جہازوں میں شامل تھا جنہیں امریکی محکمہ خزانہ نے ایک روز قبل پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان جہازوں پر الزام ہے کہ وہ ایران کی توانائی، تیل اور گیس کی مصنوعات بیرونِ ملک منتقل کر رہے تھے۔امریکی حکام کے مطابق ہفتے کے روز ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس جہاز کو روکا گیا جس کے بعد جہاز نے امریکی فوج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایران کی جانب واپسی اختیار کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین