36 C
Islamabad

قطر کے وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ خلیج جنگ پر تبادلہ خیال

قطر کے وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں امریکا ، ایران اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی اور خطے میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں جانب سے ایسی کوششوں پر زور دیا گیا جو کشیدگی میں کمی لا کر خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنائیں۔قطر کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین جاری ثالثی کوششوں کا مثبت جواب دیں تاکہ بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین