31 C
Islamabad

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آئندہ 5 سال میں 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک کرنے کا فیصلہ

_وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر جائزہ اجلاس اہم فیصلے کیئے گئے

ملک میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائےموجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ، EV گاڑیوں کے فروغ سے ناصرف ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی، بلکہ یہ ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے قومی ای -وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور اس اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے : وزیرِ اعظم

اجلاس کو EV کی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کیلئے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری ہو چکے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے اب تک 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں آئندہ 5 سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ہے، جس سے اندازا” 4.5 بلین ڈالر تک فیول کی بچت ہوگی گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان قسطوں پر الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جائیں گے اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاللہ تارڑ ، اویس خان لغاری ، احسن اقبال، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر ، چئیر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

 

___

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین