33.2 C
Islamabad

ہارنے والا شرائط طے نہیں کرتا، ایران نے یکطرفہ جنگ بندی کو مسترد کردیا۔

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں یکطرفہ توسیع کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات سے انکار کردیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا، تاہم ایران نے اس اقدام کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر ایرانی اسپیکر مہدی محمدی کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا، ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی ردعمل کے ساتھ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں ہوتا، اور یہ اقدام دراصل دباؤ بڑھانے کے مترادف ہے۔مشیر اسپیکر کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان درحقیقت ایک سرپرائز حملے کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو اس صورتحال میں ضروری اقدامات کرنے چاہییں، جبکہ ناکہ بندی کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔یادر رہے کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین