پاکستان نے ایک بار پھر ایران پر حملے رکوا دیے، ٹرمپ کا سیز فائر میں توسیع کا اعلان
جے ڈی وینس کا طہیارہ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی طیارہ پرواز نہ کر سکا اور مذاکرات ملتوی کر دیے گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ایران پر حملے روکنے اور سیز فائر میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں اضافہ کر رہے ہیں، جو کہ بدھ کی شام ختم ہونے والی تھی، تاکہ ایرانی حکومت کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مشترکہ اور متحد تجویز تیار کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے۔صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ گزشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹنے کی نشاندہی کرتا ہے جس میں انہوں نے جنگ میں شدت لانے کی دھمکی دی تھی۔ اس فیصلے سے انہوں نے دو ماہ سے جاری اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے خود کو کچھ اور وقت دے دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق، واشنگٹن میں منگل کا دن سفارتی سرگرمیوں سے بھرپور رہا جہاں نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ ایئرفورس ٹو اسلام آباد روانگی کے لیے تیار تھا تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا ایک اور دور ہو سکے، لیکن کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی طیارہ پرواز نہ کر سکا اور مذاکرات ملتوی کر دیے گئے۔جے ڈی وینس نے اپنے اسلام آباد کے دورے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے واشنگٹن میں بے یقینی کی صورتحال رہی، جبکہ ایران نے بھی ان مذاکرات میں شرکت کا کوئی باضابطہ وعدہ نہیں کیا تھا
