26.6 C
Islamabad

کامیاب آپریشن کے بعد نور پور شاہاں میں اربوں روپے مالیت کی 620 کینال اراضی واگزار کروالی۔ڈاکٹر انعم فاطمہ

اسلام آباد

سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن،نورپور شاہاں میں اربوں روپے مالیت کی 620 کینال اراضی قابضین سے واگزار کراولی نوٹس پر 22 سو گھروں نے رضاکارانہ طور پر جگہ خالی کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اراضی 1960 میں سی ڈی اے نے ایکوائر کی اراضی مالکان کو پنجاب کے 7 ڈسٹرکٹ میں متبادل جگہ الاٹ کی گئ بری امام میں سرکاری اراضی پر بیٹھے قابضین سے بلاتفریق جگہ خالی کروائیں گے ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن و ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سی ڈی اے ڈاکٹر انعم نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ نے بتایا کہ نور شاہاں اور مسلم کالونی میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے بھرپور آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور بغیر کسی مزاحمت کے دو ہزار دو سو گھرانوں نے رضا کارانہ طور پر سرکاری اراضی کو خالی کیا ہے جس کے بعد ان تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے انہوں نے کہا اس آپریشن میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا لوگوں کو سامان سمیٹنے کا مناسب وقت دیا گیا ڈاکٹر انم نے بتایا کہ نور پور شاہاں میں سی ڈی اے نے 12 سو ایکڑ اراضی قابل کاشت 1960 میں ایکوائر کی جبکہ اس تبادلے میں متاثرین کو پنجاب کے کالونی ڈسٹرکٹ میں 4 ہزار 9 سو ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی انہوں کہا کہ سی ڈی اے کے محکمہ مال نے اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد سرکاری اراضی واگزار کروانے کا فیصلہ کیا ہے تمام اراضی مالکان اپنے فوائد حاصل کرچکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی پیر عادل گیلانی کی فیملی سے 900 سو کینال ایکوائر ہوئی اور انہیں متبادل 16 سو ایکڑ الاٹ کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن بغیر کسی دباو بلا تفریق جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ بری امام ہاوس بھی سرکاری اراضی پر بنا ہے ایسے تمام قابضین کے خلاف بغیر کسی امتیاز کہ کاروائی ہوگی ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ سید پور ماڈل ویلج کے حوالے محکمہ مال نے اپنی تیاری کرلی ہے عدالت میں یہ معاملہ ہے فیصلے کی روشنی میں قانون اپنی راہ لے گا سید پور میں سرکاری خرچ پر بنائی گئی تعمیرات کی بجائے دیگر غیر قانونی تعمیرات گرائیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین