34.4 C
Islamabad

مارگلہ ہلز کے 1 ہزار کینال پر عالمی معیار کا پارک بنائیں گے ۔محسن نقوی

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت کو عالمی معیار کا مثالی شہر بنانے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں ایک ہزار ایکڑ پر نیا عالمی معیار کا پارک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں شہر میں جاری اور مستقبل کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔اجلاس کے دوران اسلام آباد میں بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ای او بی آئی کے تعاون سے ہوٹل منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے زیرو ٹیکس نئی ہوٹل پالیسی تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔مزید برآں اسلام آباد کی تمام اراضی اور پراپرٹی کا مکمل سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ آکشنز کیلئے خصوصی مارکیٹنگ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی تاکہ سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کا کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کرنے، سی ڈی اے کے ڈیٹا اور ٹرانسفر سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن، اور ون ونڈو آپریشن کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کو ایک جدید، منظم اور عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا، جبکہ سی ڈی اے میں غیر ضروری اسامیوں کے خاتمے کا عندیہ بھی دیا گیا۔اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین