ا یف بی آر کا چھاپہ، کروڑوں روپے ٹیکس چوری میں ملوث اہم کاروباری شخصیت کی سیکٹر ایف سکس اور ایف سیون میں پانچ پراپرٹیز کو سربمہر کر کے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی انٹیلی جنس نے چکوال کے علاقہ ڈنڈوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت راجہ مجاہد افسر کی جانب سے آمدن پر ٹیکس ادا نہ کرنے اور اثاثہ جات چھپانے جیسے سنگین الزامات پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں دو ارب روپے مالیت کی پانچ جائیدادوں کو ضبط کر کے ان کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے ایف بی آر نے گزشتہ روز سیکٹر ایف سیون فور میں پراپرٹی نمبر بیس اور ایف سیون ون کی پراپرٹی نمبر تھری اے پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ ضبط کر لیا علاوہ ازیں ایف سکس کی دو پراپرٹیز اور ٹوئن ٹاور اپارٹمنٹ میں ایک پراپرٹی کو بھی سیل کر کے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے
