اسلام آباد()سپیشل عدالت سینٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت میں زیر سماعت منی لانڈرنگ، و غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چالان بھی جمع کرادیا،جبکہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیجانب حمزہ علی عباسی کیساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کرنے کی درخواست دائرکردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیجانب سے تحریری جواب آیا ہے خود پیش نہیں ہوئیں،جس پر فضیلہ عباسی نے کہاکہ جج صاحب میں متعدد بار پیش ہوئیں ہوں،اس موقع پر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں ملزمہ کو چپ رہنے کی ہدایت کردی اور کہاکہ یہاں میں آپکا وکیل ہوں آپ جج صاحب سے اس طرح بات نہ کریں،عدالت نے ہماری ضمانت اس بنیاد پر خارج کی کہ ہم ضمانت کا غلط استعمال کررہے ہیں،جب ہم ہائیکورٹ گئے تو جسٹس صاحب نے کہا ضمانت کا کوئی مس یوز نہیں ہوا،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ ہائیکورٹ نے یہ نہیں کہا کہ فیور بھی مل رہی ہے،؟ تین ماہ سے عبوری ضمانت چل رہی ہے،ہائیکورٹ کی ڈائریکشن ہے ضمانت پر فیصلہ کرنا ہے ملزمہ شامل تفتیش ہو،عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، دوران سماعت ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیجانب حمزہ علی عباسی کیساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کرنے کی درخواست بھی دائرکی گئی،ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور حمزہ علی عباسی کا جوائنٹ اکاؤنٹ میں سیل کروا رکھا ہے، سماعت کے دوران ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ کا چالان جمع کروادیا،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف 2 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
