امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کے لیے رابطے بھی جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا بیان پاکستان میں ہونے والےمذاکرات کےبعد سامنے آیا ہے جبکہ اس حوالے سے مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کا دور ہوا تھا جس میں ایرانی اور امریکی وفود نے شرکت کی تھی۔
امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی وفد کا حصہ تھے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر حکام بھی وفد کا حصہ تھے۔
