ٹرمپ کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو فوجی سامان فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرے گا، اس کی امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا، اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
یہ اعلان واشنگٹن اور تہران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد سامنے آیا۔
