33.2 C
Islamabad

ایران نے پاکستان میں 10 اپریل کے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی

پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بدھ کی دوپہر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران نے جمعہ (10 اپریل) کو اسلام آباد میں تہران اور اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تقریباً 45 منٹ سے زائد جاری رہنے والی اس ’خوشگوار اور دوستانہ گفتگو‘ کے دوران وزیراعظم نے ’ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا‘ جنھوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔اعلامیے کے مطابق اس گفگتو کے دوران شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے اپنی تعظیم کا اظہار کیا اور ایران کی جانب سے رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔اعلامیے کے مطابق اِس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا ۔انھوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین