25.5 C
Islamabad

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی انڈیکس 12 ہزار اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد زبردست تیزی دیکھی گئی۔ بدھ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی منٹوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس میں 12 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔صبح 9 بجکر 37 منٹ پر بینچ مارک 100 انڈیکس 12,362.38 پوائنٹس یا 8.15 فیصد اضافے سے 164,035.83 پوائنٹس پر جاپہنچا۔اس اچانک تیزی کے باعث صبح 9 بجکر 37 منٹ پر مارکیٹ ہالٹ نافذ کر دیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد منگل کو کہا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، یہ اعلان تہران کو دی گئی اس ڈیڈ لائن سے دو گھنٹے قبل سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے ورنہ اسے اپنے سویلین انفرااسٹرکچر (شہری ڈھانچے) پر وسیع پیمانے پر حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ دو طرفہ جنگ بندی ہو گی! اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پہلے ہی تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں بلکہ ان سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں اور ہم ایران کے ساتھ طویل مدتی امن اور مشرقِ وسطیٰ میں امن سے متعلق ایک حتمی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو ایک بار پھر اتار چڑھاؤ سے بھرپور تجارتی سیشن دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس ایک طویل اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر مثبت زون میں بند ہوا۔ سیشن کے آخری لمحات میں جنگ بندی کی پیش رفت سے وابستہ امیدوں کے باعث ہونے والی خریداری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔

منگل کوبینچ مارک 100 انڈیکس 465.64 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافے سے 151,673.46 پوائنٹس پر بند ہوا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین