واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہےہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطی پہنچ گئی ہیں، بہت کم عرصےمیں کیوبا ناکام ہوجائےگا، ہم ان کی مدد کےلیے وہاں ہوں گے
