17.1 C
Islamabad

ایران جنگ سعودی عرب،ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان

:

ایران ، امریکا جنگ کے معاملے پرپاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں ، اس دوران سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم یہ میٹنگ ترکیے میں کرنے کے خواہاں تھے، ہمارے پاکستانی بھائی کو ملک میں ہی رکنا تھا،اس لیے میٹنگ پاکستان میں رکھی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہوسکتی ہے۔اگر امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بناتا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچتا ہے تو اسے اسرائیل پر اثرو رسوخ ڈالنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔دوسری جانب امریکی نما ئندہ خصوصی وٹکوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ میٹنگ اسی ہفتے ہوگی، 15نکاتی تجاویز پر ایران سے جواب متوقع ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین