33.2 C
Islamabad

ایپ کے ذریعے تیل فراہمی کا معاملہ آئی ٹی بورڈ نے 24 ہزار موبائل کی خریداری کا ٹینڈرجاری کردیا

موبائل ایپ کے ذریعے سستا تیل فراہم کرنے کا معاملے پرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) بورڈ نے24 ہزارموبائل فون کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق این آئی ٹی بی موبائل فون کی خریداری کی قیمت طے کرے گا۔ وزیر آئی ٹی کا شزا فاطمہ کا کہنا تھاکہ 24 ہزارموبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں دیں گی، موبائل فونزکی خریداری کیلیے قومی خزانے سے رقم استعمال نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ اورڈیٹا انٹری کیلئے اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کرےگا، طویل مدتی اصلاحات سے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، اوگرا ڈیش بورڈ توانائی شعبے میں ڈیٹا بیسڈ فیصلوں میں مددگارثابت ہوگا اور اس کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی چین کی بہترنگرانی ممکن ہوگی۔ذرائع کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز ہے، ایک ایپ صارف کے پاس دوسری متعلقہ آئل کمپنی کے پاس ہوگی، صارف کو رجسٹریشن نمبراورشناختی کارڈ کی مدد سے کوٹے کےمطابق تیل فراہم کرنے کی تجویزہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین