36 C
Islamabad

ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز 5 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی، جس کی بڑی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کی امیدیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی میں رکاوٹیں کم ہونے کی توقع پیدا ہوئی ہے۔برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدے 6.21 ڈالر یا 5.9 فیصد کمی کے بعد 98.28 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ اس دوران قیمتیں کم ہو کر 97.57 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گئیں۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچر 4.67 ڈالر یا 5.1 فیصد کمی کے بعد 87.68 ڈالر فی بیرل رہ گئے، جبکہ سیشن کے دوران یہ 86.72 ڈالر تک گر گئے۔یاد رہے کہ منگل کے روز دونوں بینچ مارکس میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا تھا، تاہم بعد ازاں غیر یقینی صورتحال کے باعث منڈی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین