36.7 C
Islamabad

ایران پرحملےکی مخالفت امریکہ انسداد دہشتگردی سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے استعفی دے دیا

واشنگٹن:

امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ضمیر کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ جنگ اسرائیل اور اس کی بااثر امریکی لابی کے دباؤ کے نتیجے میں شروع کی گئی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں جو کینٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے امریکا کو اس تنازع میں شامل کرنے میں کردار ادا کیا اور اس مقصد کے لیے ایک مس انفارمیشن کی مہم چلائی گئی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین