36.7 C
Islamabad

علی لاریجانی کو گذشتہ روز کے حملے میں ہلاک کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کو گزشتہ روز حملے میں مار دیا گیا ہے، علی لاریجانی ایران میں مظاہرین کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران خلیجی ممالک اور ہمارے لیے خطرہ ہے، نیٹو ایران جنگ میں ساتھ نہ دے کراحمقانہ غلطی کر رہا ہے، ہمیں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ جوہری ہتھیار حاصل کرچکا ہوتا، برطانوی وزیراعظم کے بیان پر بہت مایوسی ہوئی، ہم ابھی ایران جنگ سے نکلنے کیلئے تیار نہیں مگر مستقبل قریب میں اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو ایران کے خلاف مہم جوئی میں ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہتا، ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، ایران کی نیوی ،فضائی اور ریڈار سسٹم کو تباہ کردیا، ہم نے ایران کی قیادت کو ختم کردیا

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین