33.2 C
Islamabad

ایران پر حملوں کے چھ دنوں میں کتنے شہری شہید ہوچکے؟

ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملے مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہیں، اسپتالوں اور اسکولوں سمیت مختلف اہداف پر حملوں میں اب تک 1230 افراد شہید ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے شروع کر دیے ہیں اور تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں بڑی مقدار میں دھماکوں اور فضائی بمباری کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔اسرائیلی افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں سیکیورٹی مراکز، میزائل سائٹس اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں تہران، اصفہان اور دیگر شہروں میں عمارات کو نقصان پہنچا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے متعدد علاقوں میں دھماکوں اور تباہ کاری کی ویڈیوز بھی نشر کی ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم 1,230 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مختلف شہروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اس دوران امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ قرارداد کا مقصد ایران پر حملے روکنا اور کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین