32.1 C
Islamabad

کرکٹ ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو7 رنز سے ہرا دیا

سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔سنجو سیمسن نے ایک آسان موقع ملنے کے بعد انگلینڈ کے بولرز کی درگت بنائی اور 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

فل جیکس نے سنجو سیمسن کی 89 رنز کی دھواں دار اننگز کا خاتمہ 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر کردیا، سیمسن نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 8 چوکے اور 7 بلند وبالا چھکے لگائے اوررواں ورلڈ کپ میں یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو عادل رشید نے 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، جس کے بعد شیوم دوبے نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور 25 گیندوں پر ایک چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے۔ہارڈک پانڈیا اور تلک ورما نے بھی برق رفتار بیٹنگ کی اور بالترتیب 12 گیندوں پر 27 اور 7 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ آکشر پٹیل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کے بولر مکمل طور پر ناکام نظر آئے تاہم ول جیکس اور عادل رشید دو،دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بنا لیے۔انگلینڈ کے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں پہلے اوور میں 13 رنز بنائے لیکن دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان ہیری بروک بھی صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔جوز بٹلر نے جیکب بیتھل کے ساتھ ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی لیکن خود 25 رنز کی اننگز کھیل پائے، ٹام بینٹن نے جارحانہ آغاز کیا اور انگلینڈ کی امیدیں بحال کی لیکن 5 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آکشر پٹیل وکٹ بن گئے۔انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی شان دار بیٹنگ کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 246 رنز بنائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین