26 C
Islamabad

کویت میں کتنے امریکی طیارے گر کر تباہ ہوئے ۔وزیر دفاع کا انکشاف

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ: وزارت دفاع

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جہازوں کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انھیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے اپنے امریکی اتحادی سے طیارے گِرنے کی وجوہات کے حوالے سے تعاون کیا جا رہا ہے۔اس کے مطابق طیارے گِرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔امریکی چینل سی این این کے مطابق گذشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ہوائی اڈے کے قریب ایف 15 جنگی طیارہ گِر کر تباہ ہوا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین