پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ سیشن میں شدید فروخت کے دباؤ کے بعد جمعہ کو تیزی کی واپسی ہوگئی جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران یک موقع پر 100 انڈیکس 174,148 کی بلند سطح پر جاپہنچا، بعد ازاں تاجروں کی جانب سے منافع کی وصولی کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور یہ اپنی کم ترین سطح 169,592.52 تک گرگیا۔تاہم مارکیٹ میں خریدوفروخت کے ملے جلے رجحان کے ساتھ بتدریج بحالی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 999.42 پوائنٹس یا 0.58 فیصد اضافے سے 173,169.71 پوائنٹس پربند ہوا۔
