29.8 C
Islamabad

ایپسٹین کی جائیداد کے منتظمین متاثرین کو 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ادا کرنے پر رضامند

بدنامِ زمانہ امریکی سرمایہ کار اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی جائیداد کے منٹظمین نے متاثرین کی جانب سے دائر اجتماعی مقدمے کو نمٹانے کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔بلوم برگ کے مطابق یہ پیش رفت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی عدالتی دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ معاہدہ ان الزامات سے متعلق ہے جو 1990 کی دہائی کے وسط سے لے کر اگست 2019 تک کے عرصے پر محیط ہیں، جب ایپسٹین جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔متاثرین کے وکلاء کا مؤقف تھا کہ ایپسٹین کے دو قریبی مشیروں نے مبینہ طور پر کم عمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی جنسی اسمگلنگ میں سہولت کاری کی اور اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کیا۔متاثرین کی نمائندگی کرنے والی قانونی فرم نے عدالت میں تصفیے کا باضابطہ اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت اگر 40 سے کم افراد اہلیت کے معیار پر پورا اتریں تو 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے، جبکہ 40 سے زائد متاثرین کی صورت میں رقم بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔ اس تصفیے کو مؤثر ہونے کے لیے وفاقی جج کی منظوری درکار ہوگی۔مقدمے میں ایپسٹین کے ذاتی وکیل ڈیرن انڈیک اور ان کے اکاؤنٹنٹرچرڈ کاہن کو نامزد کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ دونوں افراد نے مالی فائدے کے لیے ایپسٹین کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی۔ تاہم معاہدے میں کسی بھی فریق کی جانب سے غلط کاری کا اعتراف شامل نہیں ہے اور ادائیگی ایپسٹین کی جائیداد میں موجود اثاثوں سے کی جائے گی، نہ کہ ان افراد کی ذاتی جیب سے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین