38.8 C
Islamabad

کراچی روہڑی ریلوے ٹریک ایشیائی بینک سے 2 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ اہم مرحلے میں داخل

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) اور وزارتِ ریلوے کے درمیان ایم ایل-ون ریلوے منصوبے کے کراچی-روہڑی سیکشن کی مالی معاونت کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کے قرض پر اہم مراحلے میں بات چیت جاری ہے۔ باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس پیش رفت سے حالیہ اجلاس میں آگاہ کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی، جہاں سی پیک منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔فورم کو بتایا گیا کہ چین میں پاکستانی سفارت خانے نے ایم ایل-ون منصوبے کے فنانسنگ پلان سے متعلق تفصیلی معلومات طلب کی ہیں، خصوصاً تیسرے فریق کی شمولیت، بشمول ایشیائی ترقیاتی بینک اور مختلف حصوں کے لیے چینی فنانسنگ کی ضروریات کے بارے میں۔ یہ معلومات چینی حکام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ مزید پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔وزارتِ ریلوے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی-روہڑی سیکشن کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس حصے کی مجموعی لاگت تقریباً 2 ارب ڈالر لگائی گئی ہے، جس میں سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر ایشین ڈیولپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔ باقی رقم کے انتظام کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین