39.4 C
Islamabad

عارف حبیب کنسورشیم کا پی آئی اے کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص کی خریداری کا اعلان

کراچی:

عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں حکومت کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کا مکمل اختیار اس کے پاس آ جائے گا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب نےکہا ہے کہ پی آئی اے کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی۔انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’کنسورشیم نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ اس نے 25 فیصد باقی ماندہ حصص بھی خریدنے ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں یہ فیصلہ لینا ہے اور اس کے بعد اگلے 12 مہینے میں اس کی ادائیگی کرنی ہے۔‘عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیاانہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی یعنی ائیر لائن کا مکمل کنٹرول نجی شعبے کے پاس ہو گا اور ائیر لائن سرکاری نامزد ارکان سے آزاد ہو جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین