23.1 C
Islamabad

بھارت جبر سے کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا فیصل راٹھور

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 05 فروری یومِ یکجہتی کشمیر اہلِ پاکستان اور اہلِ کشمیر کے لازوال رشتے کی علامت ہےپاکستان اور کشمیر کا رشتہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہےاہلِ پاکستان ہر حال میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر لیا تھا وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا ہھ کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیے ہیں05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لےپاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام کا سبب ہیں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا جائے گا،انشاء اللہ ، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام حقِ خودارادیت حاصل کریں گے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیری عوام کی خواہش ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین