25 C
Islamabad

فراڈ کیس میں فواد چودھری بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بری کر دیا۔فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا۔فواد چودھری اپنے وکلا شمس اقبال ایڈووکیٹ اور قمر عنایت راجہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر بھی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ان کے وکیل فرحان منظور پیش نہیں ہوئے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے، شمس اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ فواد چودھری کے خلاف کیس میں ثبوت ناکافی ہیں۔شمس اقبال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی بھی عدالت کے سامنے ہے، عدالت قانون کی محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے۔فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ عدالت ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فواد چوہدری کو کیس سے بری کرے، عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست نمٹا دی

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ نے آج سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں...

پی ایس ایل سیزن 11 پشاور زلمی دوسری بار چمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے...

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

تازہ ترین