33.8 C
Islamabad

اسلام آباد کے 30 ہزار مین ہولز میں سے 600 کے ڈھکن غائب کھلے مین ہولز بڑے حادثے کے منتظر

کراچی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھلے مین ہولز زیر بحث ہیں ایک رہورٹ میں چئیرمین سی ڈی اے کو ڈائریکٹوریٹ آف سینی ٹیشن نے بتایا کہ وفاق کے دارالحکومت اسلام آباد میں 30 ہزار مین ہولز ہیں جن میں سے 600 مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں بعد ازاں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں پر نصب کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں بالخصوص بچوں کی جان کے تحفظ اور سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے جامع اور فوری عملی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس خصوصی مہم کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں کھلے گٹروں/ مین ہولز کو معیاری اور محفوظ ڈھکنوں سے ڈھانپا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں واقع ہر مین ہول، چاہے وہ سی ڈی اے، پی ٹی سی ایل، واپڈا، ایس این جی پی ایل یا کسی دیگر ادارے کے زیرِ انتظام ہو، کو ہر صورت معیاری ڈھکن سے ڈھانپا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی مہم تمام کھلے مین ہولز کور ھونے تک جاری رہیگی اور کوئی مین ہول نظر انداز نہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر گزشتہ روز سے سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ شہری کسی بھی مقام پر کوئی کھلا یا غیر محفوظ مین ہول/ گٹر دیکھیں تو متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ علاوہ ازیں، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں اور گذرگاہوں پر موجود فٹ پاتھوں کی بحالی اور خراب کرَب سٹونز کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے پرانے سیکٹرز اور مراکز پر خراب اور ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بناکر شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے ناصرف شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ شہر کے خوبصورت اور منظم ماحول کو بھی برقرار رکھا جاسکے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین