24.9 C
Islamabad

یورپی یونین نے ایران کی پاسدارن انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا

یورپی یونین نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز (پاسدارانِ انقلاب) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس فیصلے کو یورپ کی ایک اور بڑی اسٹریٹجک غلطی قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے پاسدارانِ انقلاب کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے کہا ہے کہ یورپ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ جبر اور تشدد کا جواب دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاسدارانِ انقلاب کو القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے برابر تصور کیا جائے گا۔کاجا کالس نے کہا کہ اس فیصلے کے باوجود وہ توقع کرتی ہیں کہ ایران کے لیے سفارتی راستے کھلے رہیں گے۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں یورپ پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مگر ان کوششوں میں کوئی بھی یورپی ملک شامل نہیں بلکہ وہ حالات کو مزید خراب کرنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی خواہش پر ’اسنیپ بیک‘ میکانزم کو آگے بڑھانے کے بعد اب یورپ ایک اور بڑی اسٹریٹجک غلطی کر رہا ہے، جس کے تحت ایران کی قومی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

گلگت بلتستان انتخابات خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )گلگت بلتستان انتخابات 2026  الیکشن کمیشن...

بنوں پولیس چوکی پر حملہ 15 پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، مارے جانے والے...

تازہ ترین