23.3 C
Islamabad

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کا معاملہ آج چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چئیرمین وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق مختلف حساس اور اہم امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالنے سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے امکان پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے، اور پاکستان ممکنہ طور پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین