31.3 C
Islamabad

امریکہ میں امیگرینٹس ایجنٹس کی ہلاکت خیز کارروائیوں کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست منی سوٹا کے گورنر ٹِم والز اور منی ایپولس کے میئر پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ منی ایپولس میں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد مقامی قیادت کا ردعمل خطرناک ہے اور ان کے بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میئر اور گورنر کی بیان بازی احتجاج کو بغاوت میں تبدیل کر رہی ہے، جس سے امن و امان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔دوسری جانب منی سوٹا کے گورنر ٹِم والز نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا جواب تشدد نہیں ہو سکتا۔ گورنر نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ ریاست سے وفاقی فورسز کو واپس بلایا جائے۔گورنر ٹِم والز نے مزید کہا کہ امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (ICE) کے اقدامات میں بے رحمی نظر آتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف سے دو بار بات کی ہے، تاہم انہیں صدر کے درست فیصلوں پر زیادہ اعتماد نہیں۔واضح رہے کہ منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس کے بعد شہر میں شدید احتجاج شروع ہو گیا۔ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ 7 جنوری کو بھی منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھیں، جس کے بعد ریاست میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ نے آج سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں...

پی ایس ایل سیزن 11 پشاور زلمی دوسری بار چمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے...

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

تازہ ترین