31.3 C
Islamabad

وادی تیراہ کو خالی کروانے کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں عطاء اللہ تارڑ

وزارت اطلاعات و نشریات نے وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکی تردید کردی۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانے کی گمراہ کن خبروں کا نوٹس لے لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وادیٔ تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروایا جا رہا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وادی تیراہ خالی کروانے کے دعوے بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں، ان دعوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، سیکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت یا مسلح افواج کی جانب سے وادیٔ تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پُرامن شہریوں کی زندگی کے متاثر نہ ہونے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، کارروائیوں کے لیے کسی قسم کی آبادی کی منتقلی یا ہجرت کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی ایسا کچھ کیا جا رہا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مقامی آبادی خود علاقے میں خوارج کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور تیراہ میں امن و استحکام چاہتی ہےْ

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ نے آج سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں...

پی ایس ایل سیزن 11 پشاور زلمی دوسری بار چمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے...

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

تازہ ترین