34.4 C
Islamabad

وفاقی دارالحکومت میں آن لائن ٹیکسی سروس کے لیئے قانونی فریم ورک تیار

اسلام آباد میں آن لائن رائیڈ بُکنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے پر مشتمل بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔

بل کے مطابق آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز سے وابستہ ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سےرجسٹریشن لازمی ہو گی جبکہ بغیر رجسٹریشن اسلام آباد میں کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کے لیے باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

بل میں ڈرائیورز کے لیے ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس اور خصوصی اجازت نامہ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہو گا، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنا اور متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔مزید برآں بل کے متن کے مطابق اس قانون سازی کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا، شفاف نظام قائم کرنا اور رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کو منظم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ رائیڈ شیئرنگ سروسز طویل عرصے سے بغیر کسی جامع قانونی فریم ورک کے کام کر رہی تھیں جس کے باعث مختلف انتظامی اور حفاظتی مسائل سامنے آ رہے تھے

مزیداسی طرح کی
Related

لبنان اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے...

پاکستان نے 3 ایل این جی کارگوز کی بولیاں طلب کرلیں

پاکستان کا ایل این جی کی فوری خریداری کا...

تازہ ترین