32.1 C
Islamabad

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ بنگلہ دیش کے وینیوز تبدیلی کے معاملے پر آج فیصلہ متوقع

گھڑی کی ٹک ٹک بے چینی بڑھانے لگی، ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی برقرار ہے ، فیصلے کا وقت آ پہنچا، ذرائع کہتے ہیں کہ ٹائیگرز کو بھارت جاکر میچ کھیلنے یا اخراج میں سے ایک راستہ چننے کیلیے بدھ تک کا وقت ملا ہے، دوسری جانب بی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی ڈیڈلائن نہیں ملی، صرف میچ سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے پر جلد جواب دینے کا کہا گیا تھا، مشیر کھیل آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ایما پر آئی سی سی کا کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے، ہمیں بھارت میں سیکیورٹی خدشات ہیں، اسی لیے ہم میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلے کی گھڑی آ پہنچی ہے، کرک انفو اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کو بدھ تک بھارت میں میچز کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے، اگر وہ تیار نہیں ہوتا تو پھر ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جاسکتا ہے ،وہ میگا ایونٹ میں کوالیفائی نہ کرنے والی ہائی رینک ٹیم ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے سامنے صرف 2 آپشنز رکھے ہیں یا تو وہ بھارت میں شیڈول اپنے میچز میں شرکت کرے یا پھر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کیلیے تیار ہوجائے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ایسی کسی ڈیڈ لائن کی تردید کردی۔کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین نے کہا کہ ہفتے کو آئی سی سی کے ایک نمائندے ڈھاکا آئے، ان کے ساتھ بورڈ حکام کی میٹنگ ہوئی، جس میں ہم نے کہا کہ کچھ وینیوز پر نہیں کھیل سکتے، اس لیے متبادل سینٹرز کا انتظام کیا جائے، ہم نے اپنے تمام خدشات تفصیل کے ساتھ انھیں بتائے، جس پر انھوں نے کہا کہ وہ ان معاملات سے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے ، جو فیصلہ ہوگا وہ ہمیں بتا دیا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان چاغی مائننگ سائیٹ پر حملہ9 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک مائننگ کمپنی کے...

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں پینٹاگون

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو...

تازہ ترین