33.2 C
Islamabad

پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب 20 کروڑ سے متجاوز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران برآمدی وصولیاں 2.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے آئی ٹی سیکٹر نے محض چھ ماہ کے عرصے میں اتنی بڑی مالیت کی برآمدات حاصل کی ہیں۔جولائی تا دسمبر 2025 آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھ کر 2.23 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ حجم 1.86 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ اعدادوشمار سالانہ بنیادوں پر 19.5 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سابق چیئرمین محمد زوہیب خان نے اس برآمدی نمو کو حکومتی پالیسیوں کے تسلسل، مراعات اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے سازگار پروگرامز کا نتیجہ قرار دیا جو اندرونِ ملک کے ساتھ مختلف بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے فراہم کیے گئے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں اور فن ٹیک آپریٹرز نے عالمی تجارتی میلوں میں اپنی شرکت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جن میں گیٹیکس گلوبل، گیٹیکس یورپ، لیپ، سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول، منی 20/20 کے علاوہ امریکا اور برطانیہ میں مختلف روڈ شوز اور کانفرنسز شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ٹی برآمدات نے دسمبر 2025 میں 437 ملین ڈالر سے زائد کی ماہانہ برآمدات کا اب تک کا بلند ترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کارکردگی نے اکتوبر 2025 میں ریکارڈ کیے گئے 386 ملین ڈالر کے پچھلے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو دسمبر میں آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 348 ملین ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد یا 89 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

مزیداسی طرح کی
Related

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں پینٹاگون

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو...

پاکستان کے دو خلاباز چائینہ سپیس سٹیشن کے خلائی مشن کے لئے نامزد

پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے ’سپارکو‘ نے اعلان...

تازہ ترین