پاکستان کے سابق تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی 2016 سے جاری ان کا پی ایس ایل میں تسلسل بھرا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق قومی کپتان شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کے10سال کےکریئر میں آن اینڈ آف دی فیلڈ ہرلمحے سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کروں۔شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل میں میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔ شکریہ ”پی ایس ایل“
