32.7 C
Islamabad

بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا نوٹم جاری

پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے، بھارتی طیاروں پر یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت، زیرِ آپریشن یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پرہوگا، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق فیصلہ سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کر دیا ہے، جس کے بعد بھارتی رجسٹرڈ طیارے مقررہ مدت تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پابندی میں 8 مرتبہ توسیع ہو چکی ہے، اس بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں پینٹاگون

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو...

پاکستان کے دو خلاباز چائینہ سپیس سٹیشن کے خلائی مشن کے لئے نامزد

پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے ’سپارکو‘ نے اعلان...

تازہ ترین