34.4 C
Islamabad

سانحہ کراچی پر ایران ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے دکھ کا اظہار

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی آتشزدگی پر ایران، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ کراچی سانحے میں کم از کم چودہ پاکستانی بہن بھائیوں کی قیمتی جانیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دلی خیالات اور دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس دلخراش سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں تمام زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان ریسکیو ٹیموں اور پولیس فورسز کی طاقت، کامیابی اور تحفظ کے لیے بھی دعا کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں اپنے فرائض حوصلے سے نبھا رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

مارگلہ ہلز کے 1 ہزار کینال پر عالمی معیار کا پارک بنائیں گے ۔محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کو عالمی معیار کا مثالی شہر...

مذاکرات کے لیےامریکی وفد چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ جائے گا۔امریکہ

مذاکرات کے لیے امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان...

ایران کے ساتھ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں ۔پاکستان

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سینئر پاکستانی عہدیدار...

تازہ ترین