34.4 C
Islamabad

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی جنگی مشقوں میں حصہ لینے سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد:

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا اس دستے میں جدید ایف-16 بلاک 52 جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوامی مشق پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔پاک فضائیہ کی اس مشق میں شرکت علاقائی و عالمی عسکری تعاون کا عملی مظاہرہ ہے اور جدید جنگی ماحول میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔پاک فضائیہ نے اپنی ایف-16 بلاک 52 طیاروں کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پرموثرمظاہرہ کیا ہے جو عالمی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔یہ کثیر ملکی مشق علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے

مزیداسی طرح کی
Related

مارگلہ ہلز کے 1 ہزار کینال پر عالمی معیار کا پارک بنائیں گے ۔محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کو عالمی معیار کا مثالی شہر...

مذاکرات کے لیےامریکی وفد چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ جائے گا۔امریکہ

مذاکرات کے لیے امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان...

ایران کے ساتھ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں ۔پاکستان

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سینئر پاکستانی عہدیدار...

تازہ ترین